the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
حالت تشویشناک پولیس ذمہ دار‘ رشتہ داروں کا الزام
حیدرآباد۔ 9۔ فروری (اعتماد نیوز) جہاں نما علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس تحویل میں اپنے مکان پہنچے ایک ملزم نے ارکان خاندان اور ملازمین پولیس کے سامنے پہلی منزل سے چھلانگ لگادی۔ ملزم کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ انسپکٹر کالے پتھرمحمد مجید نے بتایا کہ جہاں نما کا رہنے والا نوجوان 23 سالہ محمد جعفر کے خلاف فلک نما‘ کالے پتھر اور سی سی ایس میں دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔ اسے کل حراست میں لے کر 5 تولہ زیور برآمد کیا گیا اور آج صبح تقریباً 8 بجے پولیس کی ایک ٹیم سب انسپکٹر رام بابو کی قیادت میں مزید رقم برآمد کرنے کے لئے اس کے مکان پہنچی۔ گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد اچانک ملزم نے اپنے مکان کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی اور شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انسپکٹر کے مطابق ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے سی پی چارمینار وینکٹ نرسیا کے مطابق ملزم نے بدنامی یا گرفتاری کے خوف سے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج عدالتی تحویل میں دیا جانے والا تھا اور مال برآمد کرنے کے لئے گھر جانے پر اس نے یہ اقدام کیا۔ نوجوان کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ اس واقعہ کے لئے پولیس ذمہ دار ہے۔ پولیس کی مارپیٹ کے نتیجہ میں نوجوان نے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ دھوکہ دہی کے معاملات میں جعفر تنہا ملوث نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھی بھی اس میں شامل ہیں۔ پولیس دوسروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کررہی ہے اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ان کے لڑکے کو پریشان کیا جارہا ہے۔ گھر والوں کے مطابق جمعرات کو ملزم نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں‘ اس نے گھر پہنچنے کے بعد کچھ دیر کسی سے سیل فون پر بات کی اور اس کے بعد اچانک دوڑتا ہوا چھت پر پہنچا اور وہاں سے چھلانگ لگادی۔

جہیز کیلئے شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا
llمزید جہیز کے لئے شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 32 سالہ ورشا سنگھ کی شادی 10 دسمبر 2006 پریتم سنگھ ساکن اسنا پور سے ہوئی۔ شادی کے کچھ ماہ بعد شوہر اور سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کے لئے خاتون کو ہراساں کرنے لگے۔ اس سلسلہ میں



سرور نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گئی اور معاملہ عدالت تک پہنچا۔ پریتم سنگھ نے آئندہ اپنی بیوی کو ہراساں نہ کرنے کا وعدہ کیا اور یہ جوڑا پٹن چیرو پولیس اسٹیشن کے حدود میں منتقل ہوگیا۔ اس دوران 5 فروری کو پریتم کا اپنی بیوی سے مزید جہیز کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے برہمی کے عالم میں اپنی بیوی کو آگ لگادی۔ خاتون کو جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے اس معاملہ میں شوہر کے خلاف دفعہ 302 اور 498 A کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تالاب سے مسخ شدہ نعش دستیاب
llپہاڑی شریف پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں تالاب سے دستیاب ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ وینکٹا پور تالاب سے 35 سالہ دستیاب شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کی غرض سے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے،پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
ذہنی طور پر متاثر شخص نے پھانسی لے لی
llپالی ٹیکنک کالج کے معطل شدہ ملازم نے خودکشی کرلی۔منگل ہاٹ پولیس نے بتایا کہ 40 سالہ نریش ساکن اندرا نگر کالے پتھر گورنمنٹ کالج میں اٹینڈر تھا۔پابندی سے دفتر حاضر نہ ہونے اور اس کی بد سلوکی سے تنگ آکر اسے ڈسمبر 2013 میں ملازمت سے معطل کردیا گیا ۔اس کے علاوہ متوفی زہنی طور پر متاثر تھا اور اسکا ایرہ گڈہ منٹل ہاسپٹل میں علاج جاری تھا،کل رات اس نے پھانسی لے لی۔پولیس نے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا۔
ٹرین کی ٹکر سے ہلاک جوڑے کی شناخت
llٹرین کی زد میں آکر ہلاک جوڑے کی شناخت کرلی گئی ہے۔ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق ایک نامعلوم جوڑا کل ملک پیٹ اور ودھیا نگر ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایم ایم ٹی ایس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا تھا۔مہلوکین کی شناخت 45 سالہ راملو اور 40 سالہ ایلماں متوطن ضلع محبوب نگرکی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔پولیس نے نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا۔
دو افراد کی خودکشی
llعلیحدہ واقعات میں دو افراد نے خود کشی کرلی۔نارائن گوڑہ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ راکیش ساکن رام کوٹ بٹلر تھا،آج اس نے رام کوٹ علاقہ کے ایک فنکشن ہال کی پہلی منزل میں پھانسی لے لی۔انتہائی اقدام کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔سرور نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں 26 سالہ ومشی کرشنا ساکن شاردھا نگر نے پھانسی لے لی۔خودکشی کی وجہہ گھریلو جھگڑے بتائی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.